ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہندوستان دورے میں کامیابی کے لیے ایس جی گیند کو سوئنگ کرانے کی پریکٹس کر رہے مچل اسٹارک

ہندوستان دورے میں کامیابی کے لیے ایس جی گیند کو سوئنگ کرانے کی پریکٹس کر رہے مچل اسٹارک

Mon, 13 Feb 2017 11:47:18    S.O. News Service

دبئی،12؍فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ہندوستان دورے میں آسٹریلیائی ٹیم کو اپنے تیز گیند باز مشل اسٹارک سے کافی امیدیں ہیں۔کنگارو ٹیم کو امید ہے کہ اپنی رفتار اور سوئنگ سے اسٹارک ہندوستانی بلے بازوں کا اس کے گھریلو میدانوں پر مشکل امتحان لے سکتے ہیں۔ٹیم مینجمنٹ اور کپتان اسٹیوا سمتھ کی جانب سے کی جا رہی ان توقعات سے اسٹارک اچھی طرح سے واقف ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ وہ ہندوستان کی اسپن گیندبازی کے لیے موافق پچوں پر ایس جی گیند سے روایتی اور ریورس سوئنگ حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔اسٹارک مسلسل 140کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ کی رفتار سے گیندبازی کرتے ہیں۔ہندوستان گھریلو میدانوں پر ہونے والے میچوں کے لیے ایس جی گیند کا استعمال کرتا ہے اور اسے کوکابورا گیند پر ترجیح دیتا ہے ،جس کا استعمال آسٹریلیا سمیت ٹیسٹ میچ کھیلنے والے زیادہ تر ممالک کرتے ہیں۔یہاں آئی سی سی گلوبل کرکٹ اکیڈمی میں آسٹریلیائی ٹیم کی پریکٹس کے بعد اسٹارک نے کہاکہ میں نے گزشتہ کچھ وقت سے وہاں سرخ گیند سے کرکٹ نہیں کھیلی ہے، چار سال ہو گئے ہیں۔بائیں ہاتھ کے اس تیز گیند باز نے کہاکہ وہاں الگ گیند کا استعمال ہوتا ہے، اس لیے اسے ریورس کرانے کی کوشش کرنا اور یہ دیکھنا کہ نئی گیند سوئنگ کرتی ہے یا نہیں، یہ الگ طرح کا چیلنج ہے۔اس پر گزشتہ کچھ وقت سے بحث چل رہی ہے کہ پونے میں 23؍فروری سے شروع ہو رہی ٹیسٹ سیریز کے دوران آسٹریلیا ہندوستان میں اسٹارک اور ان کے ساتھی تیزگیندباز جوس ہیزل وڈ کا کس طرح استعمال کرتا ہے؟سٹارک کو امید ہے کہ ان کا مؤثر استعمال کرنے کے لیے کپتان اسٹیو سمتھ چھوٹے اسپل میں ان کا استعمال کریں گے ،حالانکہ انہوں نے کہا کہ یہ آسٹریلیا کے دھیمے گیندبازوں کی کارکردگی پر منحصر ہوگا ۔


Share: